Events / SeminarsNational

Refrain from hoarding otherwise action will be taken, Deputy Commissioner

Faisalabad(94 news) پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنرعلی شہزادکی زیرصدارت ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو فضل ربی چیمہ، ایکسٹرااسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد عثمان، ڈی او انڈسٹریزشہبازاحمداوردیگر افسران کے علاوہ تاجر تنظیموں اورصارفین کے نمائندے بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے تاجروں کے ہمیشہ سے گرانقدر تعاون کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کو ہر ممکن حد تک ریلیف فراہم کرکے سابقہ شاندار روایات کو برقرار رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ صارفین تک معیاری اشیاء کی کنٹرول قیمتوں پر دستیابی ایک بڑا چیلنج ہے جس میں مشترکہ کاوشوں سے سرخرو ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی سے باز رہا جائے تاکہ ایکشن کی نوبت نہ آئے۔انہوں نے تاجروں سے کہا کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیم کاحصہ ہیں جو کورونا وائرس کا بھی مقابلہ کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مارکیٹوں وبازاروں کی باقاعدگی سے انسپکشنزکرنے کی تاکید کی گئی ہے جسے مزید تیز کیا جارہا ہے لہذا دکاندار تعاون جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی اشیائے ضروریہ کے سرکاری طور پر مقررکردہ نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کرایاجائے گا اس ضمن میں قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کے منفی رحجان کی حوصلہ شکنی کی جائے گی لہذا دکاندار صارفین سے طے شدہ قیمتیں ہی وصول کریں۔اجلاس کے دوران تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button