دی چناب ایجوکیشنل کمپلیکس کا سالانہ سپورٹس گالا، افتتاح سی ای او ایجوکیشن راؤ عبدالکریم، صدر پریس کلب شاہد علی، چوہدری محمد سلیم نے کیا، پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں مہمان خصوصی الحاج نصیر یوسف وہرہ نے انعامات تقسیم کئے


فیصل آ﷽اد (94 نیوز سٹی رپورٹر) دی چناب ایجوکیشنل کمپلیکس کے سالانہ سپورٹس گالا کا شاندار افتتاح سی ای او ایجوکیشن راؤ عبد الکریم، صدر پریس کلب شاہد علی، چوہدری محمد سلیم گجر اور میاں ندیم احمد نے کیا۔ تقریب میں طلبہ، اساتذہ، والدین اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ پوزیشن حاصل کرنےوالے طلباء و طالبات میں الحاج نصیر یوسف وہرہ، صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس فاؤنڈرز میاں ندیم احمد، میاں محمد سلیم، میڈم ثمن، میاں حمزہ اور دیگر نے انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر الحاج نصیر یوسف وہرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور کھیل دونوں ہی طلبہ کی شخصیت اور صلاحیتوں کے فروغ میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں نہ صرف جسمانی صحت کے لیے ضروری ہیں بلکہ یہ طلبہ میں ٹیم ورک، نظم و ضبط اور اعتماد جیسی خوبیاں بھی پیدا کرتی ہیں۔ میاں ندیم احمد نے کہا کہ دی چناب ایجوکیشنل کمپلیکس میں تعلیم اور کھیلوں کو یکساں اہمیت دی جاتی ہے، اور ہر سال کے سپورٹس گالا کا مقصد طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور ان کی محنت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔اس تقریب میں مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو تمغے، شیلڈز اور انعامات دئیے گئے، جس پر بچوں اور والدین نے خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر تعلیمی ادارے کے اساتذہ اور اسٹاف نے بھی طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ ایسے مواقع طلبہ کے حوصلے بلند کرتے ہیں۔


