National

A seminar was organized in the police line to raise awareness about the Terrorism Act

دہشت گردی مقدمات میں سائنسی بنیادوں پر شہادتوں کو اکٹھا کیا جائے، شہزاد حسین

Faisalabad (94 news) رفعت مختار راجہ ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد کی ہدایت پر تفتیشی افسران کی پیشہ وارانہ مہارت و قابلیت کو بڑھاتے ہوئے دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمات میں خامیاں اور نقا ئص دور کرنے سے متعلق سیمینار پولیس لائن کلب میں منعقد ہوا۔جس میں شہزاد حسین (ATC) جج فیصل آباد ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل (ATC)طالب علیم چٹھہ فیصل آباد نے شرکت کی جس میں انہوں نے کہا کہ دوران پراسیکیوشن دہشت گردی ایکٹ کے تحت ہونے والے مقدمات میں آنے والی خامیوں اور نقائص کا تفصیل سے جائزہ لیا جائے اور کہا کہ دہشت گردی مقدمات میں سزا یابی کے عمل کو بہتر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ سائنسی بنیادوں پر شہادتوں کو اکٹھا کیا جائے۔ڈی این اے اور فنگر پرنٹ ٹھوس سائنسی شہادتیں ہیں ان شہادتوں کو جائے وقو عہ سے ا کٹھا کرتے وقت کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ اغوا کے مقدمات میں برآمدہ نقدی اور دیگر چیزوں کو محفوظ کیا جائے،واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف چالان مرتب کیے جائے تاکہ حقیقی ملزمان سزا یابی کے عمل سے بچ نہ پائیں۔

سیمینارمیں ریجن بھر سے 15انسپکٹرز تفتیشی افسران اور CTDکے 5انسپکٹرزنے شرکت کی۔
آر پی او فیصل آباد نے تمام تفتیشی افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تربیتی ورکشاپس تفتیشی افسران کی پیشہ وارانہ مہارت و قابلیت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں لہذاء تمام تفتیشی افسران دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمات میں سزا یابی کے عمل کو بہتر بنانے کیلئے پراسیکیوٹرز کی طرف سے دی جانے والی تجاویز اور پرا سیکیوشن کے معیار کو بہتر بنانے اور ملزمان کی حقیقی سزایابی کیلئے دی گئی ہدایات سے مستفید ہوں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button