قومی

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کوجرمانے، متعدد تھانوں میں بند

فیصل آباد(94 نیوز) سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ضمیر حسین نے انسداد سموگ اقدامات کے تحت شاہرات پر دھواں چھوڑنے والی 10گاڑیوں کے چالان،بعض گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند اور 65 ٹرانسپورٹرز کوبھاری جرمانے کئے۔

انہوں نے انسداد سموگ کے سلسلے میں آگاہی مہم کے دوران ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز کو تنبیہہ کی کہ وہ گاڑیوں کے انجن کی بروقت مرمت کرائیں تاکہ زہریلے دھویں کا اخراج اور فضا میں آلودگی پیدا نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ چیکنگ کا عمل باقاعدگی سے جاری رہے گا اور فضا کو آلودہ کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close