قومی

دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کانقصان پوری دنیا کو ہوگا, فواد چوہدری

اسلام آباد(94 نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت میں اتنی ہمت یا جرات نہیں کہ پاکستان پرحملہ کرے، جنگ ہوئی تو تالی بج جائے گی اور دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کانقصان پوری دنیا کو ہوگا۔

انہوں نے کہا بھارت کشمیر پر 70سال سے قابض ہے اور نیا حربہ مسلط کیا ہے، مودی کے آنے کے بعد دنیا بھر میں بھارت سے متعلق تاثر تبدیل ہوا ہے، بھارت نے ایک انتہا پسند ہندو کو منتخب کیا جس کا پچھتاوا عوام کو بھی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان سےمتعلق عالمی سطح پرایک مذہبی ملک ہونےکا تاثر تھا مگر اب یہ تاثر تبدیل ہوا ہے، پاکستان نے کشمیر سے متعلق بھرپور اور مضبوط موقف اپنایا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button