Uncategorized

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر لاہور پولیس کا شہر بھر میں پتنگ بازی اور ون ویلرزکے خلاف کریک ڈاؤن۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر لاہور پولیس کا شہر بھر میں پتنگ بازی اور ون ویلرزکے خلاف کریک ڈاؤن۔
کارروائی کے دوران50مقدمات درج کر کے70ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

10دسمبر2017 : لاہور پولیس نے شہر میں پتنگ بازوں اور ون ویلرزکے خلاف موئثر کارروائی کرتے ہوئے70 پتنگ بازوں اور ون ویلرز کو گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔تفصیلا ت کے مطابق ڈی آئی جی آپریشز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر شہر میں پتنگ بازی اور ون ویلرز کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا جس پر شہر میں50مقدمات درج کرکے70ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے80سے زائد پتنگیں، 20چرخیاں اور پنی ڈور برآمدکرلی۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہاکہ شہر میں کسی کو بھی جان لیوا کھیل کھیلنے کے اجازت نہیں دے سکتے۔والدین اپنے بچوں کو ایسے خطرناک کھیل سے دور رکھیں

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button