کھیل

دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی بیٹنگ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،سرفراز احمد

کیپ ٹاﺅن(94 نیوز) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہاہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے بیٹنگ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔کیپ ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بیٹسمینوں کے رنز کرنے سے ہی بہتر پوزیشن میں ہوں گے، دوسرے ٹیسٹ میں بیٹنگ لائن اچھا کھیلے گی اور سیریز میں بائونس بیک کریں گے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں تین فاسٹ بولرز کے ساتھ کھیلیں گے جبکہ پچ کو دیکھتے ہوئے ایک سپنر ٹیم میں شامل ہو گا، رنز اچھے ہوں تو ہمارے بولرز مخالف ٹیم کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل ان فٹ ہونے کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو چکے ہیں جب کہ محمد عباس دوسرے ٹیسٹ کے لیے فٹ ہیں۔

Tags
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close