کھیل

دوسرے میچ سے پہلے کوچ اور کپتان کی پھر لڑائی،ڈریسنگ روم سے ایک اور خبر آگئی

کیپ ٹاون (94نیوز )قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کے درمیان ایک بار پھر لڑائی ہو گئی ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق مکی آرتھر اور سرفراز کے درمیان اسد شفیق کے معاملے پر لڑائی ہوئی،مکی آرتھر اسد شفیق کی مایوس کن کارکردگی کے باعث انہیں اگلے میچ کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کرنا چاہتے جبکہ کپتان سرفراز احمد نے اسد شفیق کو ڈراپ کرنے سے انکار کردیا ہے ۔مکی آرتھر اسد شفیق کی جگہ محمد رضوان کو کھیلانے کے خواہشمند ہیں ۔

واضح رہے کہ پہلے میچ میں ٹیم کی بد ترین کار کردگی پر بھی مکی آرتھر نے برہمی کا اظہار کیا تھا اور اس دوران سرفراز احمد کی مکی آرتھر سے تلخ کلامی کی بھی خبریں سامنے آئی تھیں ۔بعدازاں چیئر مین پی سی بی نے مکی آرتھر اور سرفراز احمد کے درمیان معاملات حل کر کے کھلاڑیوں کو ہدایت کی تھی کہ ڈریسنگ روم کی خبریں باہر نہیں جانی چاہئیں لیکن ایک بار پھر یہ افسوسناک خبر سامنے آئی ہے ۔

Tags
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close