کھیل

دوسرا ٹیسٹ، سری لنکا کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

گال (94 نیوز) سری لنکامیں پاکستانی کرکٹ ٹیم  آج گال میں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے جہاں سری لنکن ٹیم نےٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ، بیٹسمین اظہر علی کی جگہ فواد عالم اور باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ  نعمان علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

اس سے قبل پہلے ٹیسٹ میچ میں  پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی تھی ۔ سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں222 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، میزبان ٹیم کی جانب سے دنیش چندی مل نے سب سے زیادہ 76 رنز  سکور کیے،پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 4، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2، 2 جب کہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی ۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close