international

دنیاکے 100 Countries demand an investigation into the spread of the cocoa virus, and the Chinese president has stepped in

Beijing(94 news) دنیاکے 100 ممالک کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی تحقیقات کے مطالبے کے بعد چینی صدر خود میدان آگئےہیں۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس وبا پر قابو پانے کے بعد اس کی تحقیقات کی حمایت کرتے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے کہا ہے کہ دنیا کے سو سے زائد ممالک نے ایک قرارداد پر دستخط کیے ہیں جس میں مطالبہ کیاگیاتھا کہ کورونا وائرس وبا کے بنیادی مرکز کی تلاش کیلئے آزادانہ تحقیقات ہونی چاہیئں۔ مسودے میں مکمل سفارتی زبان استعمال کی گئی اور کسی بھی ملک کا باقاعدہ نام نہیں لیا گیا تاہم کئی ممالک اس ضمن میں چین کو مشکوک نظروں سے دیکھتے ہیں۔

اس حوالے سے آسٹریلیا کا ردعمل سب سے زیادہ جارحانہ رہا ہے اس کا خیال ہے کہ چین اس بحران کے آغازمیں اس سے نمٹنے میں ناکام ہوگیا تھا ۔آسٹریلیا نے چین کی اس خواہش کی بھی مخالفت کردی ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات عالمی ادارہ صحت کے تحت کی جائے۔چین کی جانب سے بھی آسٹریلیا کو سخت پیغامات دیے جاچکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے اراکین کے سالانہ اجلاس کے دوران چینی صدرشی جن پنگ نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چین اس وبا کے خاتمے کے بعد ہر قسم کی آزادانہ تحقیقات کی حمایت کرے گا۔آن لائن ہونے والے اس اجلاس میں انہوں نے مزید کہا کہ چین کا ہمیشہ ’کھلا، شفاف اور ذمہ دارانہ رویہ ہوتا ہے‘۔

انہوں نے زوردیا کہ یہ تحقیقات سائنسی اور ماہرانہ بنیادوں پر ہونی چاہئیں ان کی قیادت ڈبلیو ایچ اور کرے اور یہ غیر جانبدارانہ ہونی چاہیئں۔

واضح رہے امریکا، آسٹریلیا اور کچھ دیگر ممالک کا الزام ہے کہ چین نے وائرس کے حوالے سے حقائق چھپائے رکھے جس کی وجہ سے یہ وائرس وبا بن کر پوری دنیامیں پھیل گیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button