National

داتا دربار خودکش دھماکے پر اہم پیش رفت، فنگر پرنٹس نادرا کے حوالے

Lahore(94news)داتادربار خود کش دھماکے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے،ابتدائی رپورٹ کے مطابق خود کش بمبار کے فنگر پرنٹس نادرا کو بھیج دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15 From 16 سال کی درمیانی عمر کا خود کش بمبار داتا دربار سے منسلک گلی سے باہر آیااور داتا دربار کے گیٹ نمبر 2 کے باہر صبح 8 Bhuj 54 منٹ پر ناکے پر کھڑی پولیس وین کو ٹارگٹ کیا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق دھماکے سے 30 افراد زخمی ہوئے جنہیں میو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ شہدا میں 4 اہلکار، سکیورٹی گارڈ اور 5 شہری شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے 3 پولیس اہلکاروں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ سیف سٹی اجلاس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو خودکش بمبار کی فوٹیج دکھائی گئی جس کے بعد فوٹیج سی ٹی ڈی اور دیگر تفتیشی ایجنسیوں کو بھجوا دی گئی۔ جائے حادثہ سے خودکش حملہ آور کا ہاتھ بھی ملا ہے جس کے فنگر پرنٹس شناخت کیلئے نادرا کوبھیجے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button