National

The new governor of Khyber Pakhtunkhwa Haji Ghulam Ali took oath of office

Peshawar (94 news) خیبر پختونخوا کے نئے گورنر حاجی غلام علی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا پشاور میں نئے گورنر کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید خان نے نئے گورنر سے حلف لیا۔

تقریب میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان، اکرم درانی اور غلام بلور نے بھی شرکت کی۔

حاجی غلام علی کا تعلق جمعیت علماء اسلام سے ہے، غلام علی جمعیت علمائے اسلام (P)کے سابق سینیٹر اور مولونا فضل الرحمان کے سمدھی بھی ہیں ، غلام علی کی بطور گورنر خیبر پختونخوا تعیناتی کی سفارش مولانا فضل الرحمان نے ہی کی تھی۔

نئی حکومت کے آنے کے بعد گورنر شاہ فرمان نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ شاہ فرمان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button