National

Threateners of 'Bloody Revolution' launch nefarious scheme: Maryam Nawaz

Islam Abad (94 news) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کئی دنوں سے ریاست کو ’خونی انقلاب‘ کی دھمکیاں دینے والوں نے آج سے ناپاک منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔

مریم نواز کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز فائرنگ کے نتیجے میں اہلکار کمال احمد کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا گیا اور واقعے کے خلاف مذمت کی گئی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ آج فتنے کی کرسی کی لالچ کی وجہ سے ایک ماں کا لخت جگر اس سے الگ ہوگیا اور پاکستان کا بیٹا بے دردی سے شہید کر دیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قوم کے محافظوں پر گولیاں برسانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

More

Related news

Leave a Reply

Close