قومی

عوام مہنگائی سے پس گئے، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے بیوروکریسی پر نوازشات کی بارش کر دی

لاہور (94 نیوز) عوام مہنگائی سے پس گئے، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بیوروکریسی پر نوازشات کی بارش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے 200 بیوروکریٹس کیلیے نئی گاڑیوں کی خریادری کا آرڈر جاری کر دیا۔ عوام کے ٹیکسوں کے اربوں روپے افسروں کی نئی سواریوں پر خرچ ہوں گے۔

3 جولائی کو ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ سول سیکرٹریٹ لاہور کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کے لیے ایک نئی گاڑی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ خزانہ پنجاب آئندہ ہفتے نئی گاڑی کی خریداری کے لیے فنڈز جاری کر دے گا جبکہ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ ایدیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کے پاس پہلے سے زیر استعمال گاڑی خراب ہو چکی ہے۔
علاوہ ازیں 04 جون2023ءکو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس نے راولپنڈی ڈویژن کو نئی گاڑیاں فراہم کرنے کی منظوری دیدی۔ راولپنڈی ڈویژن میں ایس ڈی پی اوز کو 23 نئی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی،راولپنڈی میں 10، مری میں 1 اور اٹک میں 6 نئی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی ،چکوال کے ایس ڈی پیز اوز 2 اور جہلم کے ایس 4 نئی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی ،فراہم کی گئی گاڑیاں سال 2023 ماڈل اور 2756 سی سی ہیں،گاڑیاں ٹیکسلا، وارث خان، سٹی سرکل، نیوٹاون،کہوٹہ، کوٹلی ستیاں کے ایس ڈی پیز اوز کو فراہم کی جائیں گی ،نئی گاڑیوں کی فراہمی کے حوالے سے گزشتہ برس 30 دسمبر کو خط لکھا گیا تھا ۔ پنجاب کے 10 اضلاع میں مجموعی طور پر 60 نئی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button