National

خطے میں امن اورترقی کیلئے ایک دوسرے کا احترام ضروری ہے، عمران خان کا مودی کوخط

Islam Abad(94 news) عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کر دوبارہ منصب سنبھالنے پرمبارکباد دی ہے اور کہاہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے بھارتی وزیراعظم مودی کوخط لکھ کر دوبارہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ خط میں عمران خان نے لکھا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کاحل چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آگے بڑھنے کیلئے خطے میں امن و استحکام ضروری ہے اوردونوں ملک مذاکرات کے ذریعے ہی اپنے عوام کو غربت و افلاس سے نکال سکتے ہیں۔
Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button