قومی

اسد عمر کے بعد غلام سرور کا بھی متبادل وزارت لینے سے انکار

اسلام آباد (94 نیوز) اسد عمر نے متبادل وزارت لینے سے معذرت کرتے ہوئے کابینہ سے علیحدگی اختیار کرلی اور اب ایک اور وزیر کی طرف سے بھی متبادل وزارت لینے سے انکار کی خبرآگئی ۔

تفصیلات کے مطابق غلام سرور خان نے بھی متباد ل وزارت لینے سے انکار کردیا، غلام سرورخا ن سےپٹرولیم کی وزارت لےکرایوی ایشن کی وزارت دی گئی تھی ۔

ذرائع نے بتایا کہ غلام سرور خان نےتبدیل شدہ وزارت کا چارج لینے سےبھی انکار کردیا ہے  ، وہ   وزارت کی تبدیلی کےمعاملے پر ناراض ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل یہ بھی خبریں گردش کررہی تھیں کہ وفاقی وزیر پٹرولیم اینڈ گیس غلام سرور خان نے اپنا عہدہ چھوڑنے سے انکار کردیا۔ اسد عمر کی کابینہ سے علیحدگی کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے وزیر پٹرولیم اینڈ گیس کو ملاقات کیلئے بلایا اور ان سے استعفیٰ طلب کیا تاہم انہوں نے وزارت چھوڑنے سے انکار کردیا۔

دوسری جانب یہ بھی کہا گیا کہ کابینہ میں ردو بدل کے دوران غلام سرور خان کو کابینہ سے آﺅٹ نہیں کیا جائے گا بلکہ ان کی وزارت کا قلمدان تبدیل کیا جارہا ہے۔ انہیں ایوی ایشن کا وزیر بنائے جانے کا امکان ہے لیکن اب تازہ اطلاعات ہیں کہ انہوں نے  ایوی ایشن کی وزارت کا چارج لینے سے انکار کردیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button