National

In government colleges 368 Decision of new recruits

Lahore(94 news) Punjab government in government colleges in Lahore 368 College Teachers Interns (سی ٹی آئیز )کی بھرتیوں کا فیصلہ کیا ہے، سی ٹی آئیز کو چار مہینوں کی تقرری کیلئے ایک لاکھ 80 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے 56 کالجوں میں سی ٹی آئیز کی بھرتیوں کیلئے فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ ڈائیریکٹر کالجز لاہور ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن نے کالجوں کے پرنسپلز کو شیڈول پر عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔ لاہور کے خواتین کالجوں میں 269 اور مرد کالجوں میں 99 اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔

کالج ٹیچرز انٹرنز کی بھرتیاں چار مہینوں کیلئے کی جائیں گی۔ پرنسپل کو 17 جنوری تک سی ٹی آئیز کی ابتدائی فہرست ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کو جمع کرانا ہو گی۔ سرکاری کالجوں میں بھرتی ہونے والے عارضی اساتذہ کو 45 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔ کالج پرنسپل کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی امیدواروں کے واک ان انٹرویوز کرے گی۔ سی ٹی آئی کیلئے تعلیمی قابلیت کے 95 نمبرز جبکہ انٹرویوز کے 5 نمبرز مقرر کئے گئے ہیں۔

More

Related news

Leave a Reply

Close