قومی

حکومت کا عوام کو نئے سال کا پہلا جھٹکا، بجلی 4 روپے 90 پیسے مہنگی کردی گئی،

کراچی (94 نیوز) نیپرا (نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی)  نے نئے سال کے موقع پر کے الیکٹرک کو بجلی 4 روپے 90 پیسے مہنگی کرنے کی اجازت دے دی۔

نئے سال کے ساتھ ہی کراچی کے شہریوں پر بجلیاں گرادی گئیں۔ نیپرا نے کے الیکٹر ک کو کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی 4 روپے 90 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کی 11 سہ ماہی درخواستوں پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے بجلی مہنگی کرنے کی اجازت دی ۔ بجلی مہنگی ہونے کے باعث شہر قائد کے صارفین پر 106 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کے فیصلے کے باعث کراچی میں بجلی کی اوسط قیمت 17 روپے 69 پیسے ہوجائے گی۔ بجلی مہنگی کرنے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوسکے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button