NationalCommerce

How much tax is the government charging per liter on petrol? Omar Ayub told

Islam Abad(94 news) Federal Minister for Energy Omar Ayub says the government is on petrol 47 Rs. 86 پیسے جب کہ ڈیزل پر 51 Rs. 41 پیسے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس کے دوران جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے سوال کیا کہ حکومت پیٹرول کی قیمت خرید سے 100 فیصد زائد ٹیکس کیوں وصول کر رہی ہے؟

جس کے جواب میں وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان عوام کو ریلیف دے رہے ہیں، خطے میں پاکستان میں تیل کی قیمت اس وقت سب سے کم ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد ٹیکس لے رہے ہیں ، سپلائی کی مد میں 9 Rs. 70 پیسے وصول کئے جا رہے ہیں، پیٹرول کی قیمت خرید 48 Rs. 54 پیسے ہے، پیٹرول پر47روپے 86پیسے، ڈیزل پر 51روپے 41پیسے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہے ہیں،اگر حکومت ٹیکس وصول نہیں کرے گی تو سینیٹ کی لائٹس اور ارکان کی تنخواہ کا خرچہ کون دے گا۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں ایک سوال کے جواب میں عمر ایوب نے کہا کہ کیکڑا ون ایگزون موبائل، او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل نے مشترکہ طور پر شروع کیا ، اس کنویں کی کھدائی پر کل 122 ملین ڈالر سے زائد رقم خرچ ہوئی۔ اس منصوبے پر حکومت کا کوئی خرچہ نہیں ہوا، مذکورہ کنواں 5693 میٹر کھودا گیا مگر وہاں تیل و گیس کی تلاش میں کامیابی نہ مل سکی، اس کنویں کی کھدائی سے پتہ چلا یہاں پر تیل و گیس کا پریشر نہیں بلکہ یہاں پانی کا ذخیرہ ہے۔

واضح رہے کہ 26 جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت 25 Rs. 58 پیسے فی لیٹر بڑھا کر 100روپے 10پیسے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 21 Rs. 31 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 101روپے 46 پیسے کردی تھی۔

More

Related news

Leave a Reply

Close