قومی

آمدن سے زائد اثاثے کیس، شہباز شریف کا 9 جون کو نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ

لاہور (94 نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف نے 9 جون کو نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ شہباز شریف نے 10 سالوں میں کیا کمایا اور کتنا ٹیکس دیا تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔
منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے 9 جون کو نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ 10 سالوں میں شہباز شریف نے کتنا کمایا اور کتنا ٹیکس ادا کیا یہ تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ نے دس سال کے دوران 8 کروڑ 1 لاکھ 1 ہزار 705 روپے کمائے، دستاویزات کے مطابق شہباز شریف نے 10 سال کے دوران 1 کروڑ 10 لاکھ 21 ہزار 89 روپے ٹیکس دیا۔

شہباز شریف کی سب سے کم آمدنی 2019 میں 25 لاکھ ہوئی جس پر 3 لاکھ 33 ہزار 250 روپے ٹیکس جمع کروایا، 2009 میں شہباز شریف کی آمدنی 30 لاکھ جبکہ ٹیکس نے 3 لاکھ 93 ہزار جمع کروایا۔

شہباز شریف کے مطابق انہوں نے سب سے زیادہ کمائی 2011 میں 1 کروڑ 65 لاکھ 46 ہزار 705 روپے کی اور 27 لاکھ 82 ہزار 500 جمع کروایا، دستاویزات کے مطابق گزشتہ 6 سال سے شہباز شریف کی آمدنی کم ہوئی گزشتہ 3 سال میں شہباز شریف نے 88 لاکھ کمائے جبکہ 12 لاکھ 9 ہزار 250 روپے ٹیکس جمع کروایا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button