قومی

حکومت نے 21 ستمبر سے سکول کھولنے کا فیصلہ مؤخرکردیا

کراچی (94 نیوز) سندھ حکومت نے دوسرے مرحلے میں سکولز کھولنے کا فیصلہ 28 ستمبر تک موخرکردیا۔

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور عملے کے 14ہزار سے زائدٹیسٹ کرائے گئے ہیں،کورونا ٹیسٹ کے89نتائج مثبت آئے، سکولز کا نقصان پورا کرنے کیلئے بچوں کی صحت کو داﺅ پر نہیں لگا سکتے، اگر کسی بچے کو وائرس ہوتا ہے تو یہ مزید پھیلے گا۔

انہوں نے کہاکہ21ستمبر سے شروع کی جانے والی کلاسز موخر کررہے ہیں ،اب مڈل کلاسز 21ستمبر سے شروع نہیں ہوں گی،یہ مرحلہ 28ستمبر تک موخرکیاجارہا ہے ،سعید غنی نے کہاکہ ہم صورتحال کا جائزہ لیں اور پھر فیصلہ کریں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button