قومیکامرس

حکومت نے شراب کی فروخت بڑھانے کیلئے 1 ارب روپے کا بڑا ہدف دیدیا

لاہور (94 نیوز) پنجاب حکومت نے شراب کی فروخت مزید بڑھانے کیلئے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو 1 ارب روپے کا بڑا ہدف دے دیا-

تفصیلات کے مطابق حکومت ہر برس شراب کی فروخت پر ٹیکس کی مد میں بھاری منافع حاصل کرتی ہے، اس برس حکومت کو شراب کی فروخت کی وجہ سے 72 کروڑ روپے کی آمدن ہوئی ہے، جس کے بعد حکومت کی جانب سے شراب کی فروخت بڑھانے کیلئے نیا ہدف دے دیا گیا ہے- بتایا گیا ہے کہ شراب کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے موجودہ حکومت کا اہم اقدام۔
شراب کے کاروبار سے ذرائع آمدن پہلے سے زیادہ موصول ہونے پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو نئے مالی سال میں 1 ارب روپے کا نیا ہدف دے دیا گیا۔

پنجاب حکومت نے آئندہ نئے مالی سال میں شراب کی فروخت پر ٹیکس وصولی کا ہدف 1 ارب روپے مقرر کردیا ہے۔ کیونکہ رواں سال پنجاب حکومت نے شراب کی فروخت پر 72 کروڑ کی آمدن حاصل کی۔جس کے لیے پنجاب حکومت کا نئے مالی سال کے دوران شراب کے کاروبار سے مزید آمدن حاصل کرنے فیصلہ کرلیا ہے۔ محکمہ ایکسائز پنجاب شراب کی فروخت پر اضافی آمدن جمع کرے گا۔
واضح رہے کہ علی محمد خان نے چینی کمپنی کو پاکستان میں شراب تیار کرنے کا لائسنس دینے کی مخالفت کی تھی ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور کی جانب سے چینی کمپنی کو پاکستان میں شراب تیار کرنے کا لائسنس دیے جانے کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلامی ملک میں شراب بنانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close