قومی

حکومت نے ساہیوال واقعہ پر 72گھنٹوں میں انصاف کر کے مثال قائم کی:جمشید اقبال چیمہ

لاہور(94نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت نے ساہیوال واقعہ پر 72گھنٹوں میں انصاف کر کے تاریخی مثال قائم کی ہے ،وزیراعظم عمران خان کا واضح موقف ہے کہ ملک میں کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں اور ساہیوال واقعہ کے بعد اٹھائے گئے اقدامات دو نہیں ایک پاکستان کی جانب عملی پیشرفت ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ کا کہنا تھا کہ ساہیوال میں جو کچھ ہوا اس پر پوری قوم رنجیدہ ہے اور حکومت نے اس پر فوری رد عمل دے کر ثابت کیا ہے کہ ایسے کسی بھی اقدام کا کسی صورت دفاع نہیں کیا جا سکتا، جے آئی ٹی اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے اور اس کے مزید حقائق بھی قوم کے سامنے لائے جائیں گے ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ اگر ہم نے ملک میں قانون کی حکمرانی قائم کرنی ہے تو ہمیں اس طرح کے فیصلے کرنا ہوں گے اوراسی سے ہم مہذب معاشروں کی فہرست میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مالی امداد کسی جان کا مداوا نہیں ہو سکتی لیکن متاثرہ خاندان کی مالی امداد کر کے بطور ریاست فرض ادا کیا گیا ہے اور خلیل کے بچوں کی بھی کفالت کی جائے گی ،اپوزیشن جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سیاست چمکانے کی بجائے پولیس کے نظام میں اصلاحات کیلئے اپنی تجاویز دے لیکن حقیقت میں اسے ملک میں بہتری کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے کوئی سروکار نہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button