قومی

حکومت مستحق افراد کی فلاح وبہبود کیلئے وسیع فلاحی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، چوہدری ظیہر الدین

فیصل آباد(94 نیوز) وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کی قیادت میں موجودہ حکومت مستحق افراد کی بحالی اور فلاح وبہبود کے سلسلے میں وسیع فلاحی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے تاکہ ان کی سماجی و معاشی مشکلات کم کی جاسکیں۔ یہ بات صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین نے اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کے آفس میں 20 مستحق افراد میں چار لاکھ روپے مالیت کی مالی امداد تقسیم کرتے ہوئے کہی۔

اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ عمر دراز گوندل،ایس پی طارق سکھیرا،چوہدری تیمور علی خاں،چوہدری عمران یوسف اور دیگر پارٹی عہدیداران کے علاوہ مستحق افراد بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن نے کہاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے مستحق خاندانوں کی امداد کے لئے مرحلہ وار پروگرام کے تحت فلاحی منصوبے پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔اس سلسلے میں مالی امداد حقداروں تک شفاف انداز میں پہنچائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی مستحق افراد کی فلاح وبہبود اور بھلائی کے لئے اقدامات جاری رہیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مالی امداد سے غریب خاندانوں کو معاشی سہارا ملے گا۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سے کہا کہ غریب افراد کو حکومت پنجاب کی طرف سے مالی امدادکی فراہمی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے اس سلسلے میں جانچ پڑتال سمیت دیگر ضروری متعلقہ امور تیز رفتاری سے نمٹائے جائیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ دو ماہ کے مختصر عرصہ میں مستحقین کے مالی امداد کے کیسز تیارکرکے امداد فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شفافیت اور میرٹ پالیسی کے مطابق درخواستوں کو نمٹانے کا عمل بھی جاری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button