قومی

حکومت مخالف تحریک، مریم نواز کو سینہ تان کر گرفتاری دینےکی ہدایت مل گئی

لاہور (94 نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کوگرفتاری کے لئے بیگ تیار رکھنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو بیگ تیار رکھنے کی ہدایت کردی کہ اگر حکومت مخالف تحریک کے دوران کسی موقع پر گرفتاری دینے کی نوبت آئے تو سینہ تان کر گرفتاری دی جائے، یہ بات مریم نواز نے خود پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے بتائی۔

نوازشریف لندن میں بیٹھ کر کارکنوں کا لہو گرما رہے ہیں، یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ پارٹی قائد لندن میں بیٹھ کر کارکنوں کو بزدلی نہ دکھانے کی تلقین کررہا ہے، حالانکہ لیڈر آگے ہوتا ہے جب کہ کارکن اس کے پیچھے ہوتے ہیں، اس طرح سے تحریکیں کامیاب نہیں ہوتیں، حکومت گرانا اگر اتنا ہی آسان ہوتا اور لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سے حکومتیں جاتیں تو پھر شاید ہی کوئی حکومت اپنی مدت پوری کرسکتی۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close