قومی

حکومت فنی تعلیم پر بھی توجہ دے رہی ہے،شفقت محمود

اسلام آباد(94 نیوز)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ  ملک میں نظام تعلیم میں یکسانیت نہیں اس لیے یکساں تعلیمی نظام کی تیاری کیلیے اقدمات کیے جارہےہیں،حکومت ٹیکنیکل ایجوکیشن پر بھی توجہ دے رہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں اسکولوں کوریگولیٹ کرنےکیلیے اتھارٹی ہےتاہم 28سے30ہزاربچے اسکول سےباہرہیں،ان بچوں اسکول لانےکیلیے اقدامات کررہےہیں۔تعلیم کےمیدان میں سارے پاکستانی برابرہیں۔شفقت محمود نے کہا کہ طلبا کواسکول کی سطح پرہنر سکھائےجائیں گےاس لیے اسکول لیول پرہنر سکھانےکیلیے بھی کوشش کررہےہیں۔تعلیم کےمسائل سیاست سےبالاتر ہیں، حکومت کاتعلیم کےمیدان میں آگے بڑھنےکاپختہ عزم ہے۔

انھوں نے کہا کہ جدیدٹیکنالوجی کےتحت اساتذہ کوتربیت دی جائےگی،یکساں تعلیمی نظام سےمتعلق سفارشات جلدوزیراعظم کو پیش کرینگے۔

Tags
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close