قومی

حکومت بلوچستان کا 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

کوئٹہ (94 نیوز) حکومت بلوچستان نے صوبے میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق چیف سیکریٹری کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق صورتحال اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ حکومت بلوچستان نے صوبے میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اجلاس میں تعلیمی ادارے وفاق کے فیصلے کے تحت 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  تعلیمی ادارے کھولنے سے انتظامیہ کو کورونا کی روک تھام سے متعلق آگہی دی جائےگی۔ اس میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اور عملے کو وائرس سے بچاؤ کے لیے تربیت بھی دی جائے گی۔

قبل ازیں خیبر پختونخوا حکومت نے بھی صوبے میں تمام تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ملک میں 15 ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشنز نے اسکولوں کو 15 اگست سے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close