قومی

حکومتی وفد اور ایم کیو ایم ملاقات,معاملات طے کرنے پر اتفاق

کراچی (94 نیوز) حکومت کے مذاکراتی وفد اور ایم کیو ایم رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں معاملات طے کرنے پر اتفاق ہو گیا اور اس سلسلے میں اگلی ملاقات اسلام آباد میں کی جائے گی۔

حکومتی وفد میں پرویز خٹک ،جہانگیر ترین ،عمران اسماعیل ،اسد عمراور فردوس شمیم نقوی شامل تھے ملاقات کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومت کے ساتھ اچھے ماحول میں بات ہوئی جس میں ہمیں معاملات طے کرنے کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے ۔ان کا کہنا تھاکہ ہم نے حکومت میں شامل ہونے سے پہلے شہری علاقوں کے مسائل سامنے رکھے تھے،پی ٹی آئی بھی گواہ ہے کہ کسی شخصی مفاد اور جماعتی مفادمیں نہیں عوامی مسائل کی بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں شہری علاقوں کے ساتھ معاشی دہشتگردی کی گئی تھی،ہم سندھ کے شہریوں کا کیس لڑرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی وفد سے مذاکرات حوصلہ افزا رہے،آنے والے چند دنوں میں واضح پیشرفت نظر آئے گی،ہم پی ٹی آئی کی حکومت کی جمہوری حمایت جاری رکھیں گے۔

ادھر پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارا اچھا اتحاد رہا جلد خوشخبری دیں گے، ہم ہمیشہ ساتھ رہیں گے،تھوڑی بہت غلط فہمیاں پیدا ہوئی تھیں ،آج اچھی بات چیت ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کبھی ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوگی،ہم ایم کیو ایم کو واپس آنے کی دعوت دیتے ہیں، فیصلہ انہیں کرنا ہے۔انہوں نے کہا عمران خان نے سخت فیصلے ملک کو ٹریک پر لانے کے لیے کیے ،ہمارے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں، ہماری نیت صاف ہے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آ یندہ آنے والے دنوں میں ملک خوشحالی کی طرف جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button