قومی

حکومت، اپوزیشن، فوج اور عدلیہ باہم دست و گریباں لگتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد (94 نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد احمد چوہدری نے کہا ہے  کہ ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں معاملات آگے نہیں بڑھ رہے، اتفاق رائے کبھی بھی 100 فیصد پیدا ہی نہیں کیا جا سکتا لیکن جمہوریت میں کم سے کم اتفاق رائے کی ضرورت ہوتی ہے، عدلیہ اور فوج کے معاملات پر سب کو ایک پیج پرہوناچاہیے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ نئے سال کا آغاز مختلف طریقے سے کرنا چاہتے ہیں،اصل ہدف نوجوانوں کوبہترمستقبل دیناہے،غلطیاں ہر حکومت اور ادارے سے ہوتی ہیں،حکومت اوراپوزیشن میں اہم معاملات پراتفاق رائے ہونی چاہیے،ایسا لگ رہا ہے حکومت اور اپوزیشن میں معاملات آگے نہیں بڑھ رہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 ادارے پارلیمان اور 2 پارلیمان کے باہر ہیں،پارلیمان کے ادارے حکومت اور اپوزیشن ہیں، پارلیمان سے باہر کے ادارے فوج اور عدلیہ ہیں، لگ رہا ہے کہ چاروں ادارے دست وگریباں ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدلیہ اور فوج کے معاملات پر سب کو ایک پیج پرہوناچاہیے،الیکشن کمیشن، احتساب اورآرمی ترمیمی بل پراتفاق رائے ہونی چاہیے،اتفاق رائے کبھی بھی 100 فیصد پیدا ہی نہیں کیا جا سکتا، جمہوریت میں کم سے کم اتفاق رائے کی ضرورت ہوتی ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close