National

حکمران ہر آواز کو خاموش کرنا چاہتے ہیں:قمرزمان کائرہ

کھاریاں(94 news) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ مریم نواز کی گرفتاری ظاہر کررہی ہے کہ حکمران اپوزیشن کی ہر آواز کو خاموش کرنا چاہتے ہیں،ملک آمریت اور فاشزم کی طرف بڑھ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نیب کے اقدامات اور گرفتاریاں حکومت کے سیاسی اور انتقامی ایجنڈے کو فروغ دے رہے ہیں،ہر مخالفانہ آواز کو اس وقت دبایا جا رہا ہے جب دشمن کشمیر میں ایک گھناؤنا وار کر چکا ہے،جب ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے حکمران ملک اور قوم کو تقسیم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک امر ہے کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اپوزیشن کو ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے، بدقسمتی سے عالمی حالات دن بدن بگڑ رہے ہیں کشمیر پر بھارت ایک بہیمانہ کھیل کھیل رہا ہے جبکہ ہمارے حکمران اس معاملے پر متفقہ حکمت عملی کی بجائے اپوزیشن کو گرفتار کر رہی ہے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close