تقریبات/سیمینارز

فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک کے زیراہتمام اعجاز اسلم ڈوگر کا تعزیتی ریفرنس

صدارت چئیرمین میاں ندیم احمد نے کی، مہمانان خصوصی ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر اور شہزاد ڈوگر ایڈووکیٹ تھے

یوسف عدنان، فاروق ایوب، شہزاد احمد، جعفر حسن مبارک، ارشاد پرکاش، ستارہ رانا،ریحانہ شاہد، میڈم روبینہ، میڈم ثمینہ، الفت عباس کی خصوصی شرکت

فیصل آباد (94 نیوز) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو کے ڈسٹرکٹ آفیسر اعجاز اسلم کی خدمات اور انکی روح کو ایصال ثواب کے لئے فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کا انعقاد چائلڈ پروٹیکشن کے ہال میں کیا گیا، جسکی صدارت چئیرمین فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک میاں ندیم احمد نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر ایند بیت المال مذمل یار اور اعجاز اسلم ڈوگر کے بھائی شہزاد اسلم ڈوگر ایڈووکیٹ تھے، کمپئیرنگ کے فرائض جنرل سیکرٹری یوسف عدنان نے دئیے، اس موقع پر چوہدری محمد سلیم، ارشاد پرکاش، فاروق ایوب، ساجد پلوس، شہزاد احمد ٹی وی او، ڈاکٹر جعفر حسن مبارک، کامران اشرف، شاہد انور ایڈووکیٹ، میڈم ثمینہ نادر، میڈم روبینہ، میڈم ستارہ رانا، میڈم ریحانہ، یونس شہزاد، عبدالرحیم کے علاوہ اسپیشل بچوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ نہ صرف ایک سرکاری افسر تھے بلکہ فیصل آباد کی بہت بڑی سناجی شخصیت تھے۔

چئیرمین میاں ندیم احمد نے کہا کہ یہ فیصل آباد این کی اوز نیٹ ورک کا ہی اعزاز ہے کہ تمام سماجی شخصیات کے اب تک تعزیتی ریفرنس کئے کسی بھی تنظیم یا نیٹ ورک نے نہیں کئے، سماجی کارکن جو دوسروں کے لئے جیتے ہیں انکے لئے کوئی آواز نہیں اٹھاتا۔ لیکن ایف این این ہر فورم پر سماجی کارکنوں کے لئے آواز اٹھائے گی۔ میاں ندیم احمد نے کہا کہ اعجاز اسلم ڈوگر جیسی شخصیات نہ صرف ادارہ بلکہ عوام کے لئے بھی ایک اثاثہ تھے، انکے جانے سے ایک بہے بڑا خلا آ گیا جو مدتوں بعد ہی پر ہوگا۔ یوسف عدنان نے کہا کہ وہ ہمہ وقت سرکاری افسر، سماجی کارکن اور بہترین انسان تھے۔

شہزاد احمد ٹی وی او نے کہا کہ اعجاز اسلم ڈوگر اپنی شخصیت میں ایک دنیا تھے، وہ درد دل رکھنے والے انسان تھے۔

مزمل یار ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر نے کہا اعجاز اسلم ڈوگر جیسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں جو اپنے کام کی وجہ سے زندہ رہتے۔ آج وہ دنیا سے رخصت وہ گئے لیکن انکی لوگوں کے ساتھ بے پناہ محبت کی وجہ سے انکے اعزاز میں فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک تعزیتی ریفرنس کررہا ہے، یہ انکی لوگوں کیساتھ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

شہزاد ڈوگر ایڈووکیٹ نے چئیرمین فیصل آباد این جی اعز نیٹ ورک اور ممبران نیٹ ورک کا شکریہ ادا کیا کہ آپ لوگوں نے ہماری ڈھارس بندھائی ہمیں اندازہ ہوگیا کہ میرا بھائی لوگوں کیساتھ کتنی محبت کرتا تھا، انہوں نے کہا کہ وہ فیملی میں بھی ملنسار اور پیار بانٹنے والا انسان تھا۔ لیکن زندگی نے اسکے ساتھ وفا نہیں کی۔

شاہد انور ایڈووکیٹ، فاروق ایوب، ارشاد پرکاش، جعفر حسن مبارک، ساجد پلوس، میڈم روبینہ، میڈم ثمینہ، الفت عباس و دیگر نے بھی اپنے خطاب میں اعجاز اسلم ڈووگر کو خراج تحسین پیش کیا اور انکی فیملی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button