قومیکامرس

حماد اظہر اور حفیظ شیخ میں عہدوں کی جنگ، محکمہ مالیات کا قلمدان ایک دن بعد ہی واپس

اسلام آباد(94 نیوز) حکومت نے حماد اظہر کے وفاقی وزیر مالیات کا حلف اٹھانے کے ایک روز بعد ہی ان سے محکمہ مالیات کا قلمدان واپس لے لیا ہے. کابینہ ڈویژن سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق حماد اظہر کو وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے. خیال رہے کہ کابینہ ڈویژن کی جانب سے 8 جولائی کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں سابق وزیر مملکت برائے مالیات کو وفاقی وزیر برائے مالیات تعینات کردیا گیا تھا‘اس عہدے پر ان کی تعیناتی کا مطلب یہ تھا کہ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، مالیات اور اقتصادی امور سے مشیر مالیات کا قلمدان واپس لے لیا گیا تھا.

8 جولائی کے نوٹیفکیشن میں رد وبدل کے بعد گزشتہ روز 9 جولائی کو کابینہ ڈویژن نے اعلان کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے حماد اظہر کو وزیر اقتصادی امور مقرر کیا ہے جبکہ ڈاکٹر عبدالحفیظ کو مالیات کا قلمدان واپس کردیا گیا ہے.تاہم اب ڈاکٹر حفیظ شیخ وزیراعظم کے مشیر برائے اقتصادی امور نہیں رہیں گے، چنانچہ تازہ ترین پیش ررفت کے بعد دونوں عہدیداروں کے پاس وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور اور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، مالیات جن کا درجہ وفاقی وزیر کے برابر ہے.

وزارت خزانہ میں موجود ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے مالیات کا قلمدان واپس لینے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جس پر حماد اظہر کے قلمدان میں تبدیلی کی گئی۔

خیال رہے کہ جون میں حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں تحریک انصاف حکومت کا پہلا سالانہ بجٹ پیش کیا تھا.جس پر وزیراعظم نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے انہیں خوب سراہا تھا اور اعلان کیا تھا کہ وہ اب وفاقی وزارت کے مستحق ہیں. فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ویب سائٹ پر فراہم کردہ معلومات کے مطابق حماد اظہر نے یونیورسٹی آف لندن کے سکول آف اوریئنٹل اینڈ افریقن اسٹڈیز سے اقتصادی ترقی میں گریجویشن کیا تھا. جس کے بعد انہوں نے بی پی پی لا اسکول لندن سے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کیا تھا، انہوں نے 2004 میں بار کونسل کے ووکیشنل کورس میں داخلہ لیا ور 2005 میں لنکن انز بار سوسائٹی کا حصہ بن گئے.

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close