تقریبات/سیمینارز

ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن سے ریکارڈ کی شفافیت اورتحفظ کو یقینی بنایاجاسکے گا، ڈی جی ایف ڈی اے

فیصل آباد (94 نیوز) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمدآصف چوہدری نے کہاہے کہ ایف ڈی اے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن سے مکمل شفافیت اورریکارڈکے تحفظ کو یقینی بنایاجاسکے گااور عنقریب پراپرٹی مالکان کو سمارٹ کارڈز جاری کئے جائیں گے اس سلسلے میں محکمانہ اقدامات میں پیش رفت جاری ہے۔

انہوں نے یہ بات ایک اجلاس میں ڈیجیٹائزیشن کے ٹاسک کے متعلق تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ایڈ یشنل ڈائریکٹر جنرل عابد حسین بھٹی، ڈائریکٹر ز جنید حسن منج، اسماء محسن، یاسر اعجاز چٹھہ، سہیل مقصود، ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل شاہ جہاں بابر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرعبد اللہ نور، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایچ ٹی ٹی آئی کاشف الطاف پراچہ، ڈائریکٹر آپریشن قسیم علوی ودیگر افسران موجودتھے۔ ڈائریکٹر جنرل نے بتایاکہ ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول اٹھارہ رہائشی کالونیوں اور سترہ کمرشل مارکیٹس کی جائیدادوں کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کرکے مالکان کو تیز رفتار محکمانہ سہولیات میسر آئیں گی اس ضمن میں تین رنگوں کے سمارٹ کارڈز کا انتخاب کیاگیاہے تاکہ رہائشی، کمرشل اور رہائشی بمعہ کمرشل جائیدادوں کو الگ الگ رنگ کے کارڈز جاری کرکے شناخت کو واضح کیاجاسکے۔انہوں نے ڈیجیٹائزیشن کے منصوبے کی پیش رفت کا جائز ہ لیتے ہوئے تاکید کی کہ بقایاکام کو تیزی سے مکمل کریں اس ضمن میں مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے اور ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کرنے والی کمپنی اور محکمہ کے افسران میں قریبی رابطہ ہوناچاہئے تاکہ کام کی رفتار میں تعطل نہ آئے۔ انہوں نے کمپنی کے نمائندوں سے کہاکہ وہ اپنی کارکردگی میں مزید اضافہ کریں تاکہ شہریوں کو یہ سہولت فراہم کرنے میں تاخیر نہ ہو۔ انہوں نے محکمانہ کمیٹی سے کہاکہ وہ اس ٹاسک کی جلد تکمیل کے لئے مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھیں اورکسی قسم کی مشکل یارکاوٹ کی صورت میں فوری محکمانہ اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس کے دوران جائیدادوں کے ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن اور سمارٹ کارڈکے اجراء کے حوالے سے دیگر تفصیلات سے آگاہ کیاگیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button