قومی

حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا

لاہور (94 نیوز) حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا ، الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب 28 جولائی کو ہوگا۔

یاد رہے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 کی نشست چودھری خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی،

حلقہ پی پی 38 کا ضمنی انتخاب 28 جولائی کو ہوگا، امیدوار 7 جون سے 10 جون کے دوران کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے ناموں کی پہلی فہرست 11 جون کو جاری کی جائے گی، 18 جون تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی جبکہ امیدوار ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 22 جون تک اپیلیں کر سکیں گے، یکم جولائی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کر دیے جائیں گے  اور 28 جولائی کو حلقہ میں ضمنی الیکشن ہوگا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close