قومی

حسن نثار نے مودی کو بہت بڑا مدبر قراردیدیا

اسلام آباد (94نیوز) معروف صحافی اور تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ مودی امن کے بیان سے مجھے بہت بڑے مدبر لگے ہیں، میرے دل میں ان کا احترام اور بڑھ گیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ”میرے مطابق“ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ مہاتیر محمدکا بیان بنیادی طور پر اس بات کا اعلان ہے کہ عالم اسلام میں کرپشن بہت ہے ، مسلمانوں کی دنیامیں جوحالت ہے وہ اس طرح ہے کہ باہر ایک لیبل لگاہواہے لیکن اندر پتہ نہیں کیا بھرا ہوا ہے؟ مسلمانوں میں دین کا فہم ہی ختم ہوگیا ہے ، مسلمان کا اپنے بھائی کومسکرا کردیکھنا بھی صدقہ ہے لیکن ہم مارنے سے بعض نہیں آتے ۔

 حسن نثار نے کہا کہ مودی کے بیان سے مجھے وہ بہت بڑے مدبر لگے ہیں، ان کے بیان سے میرے دل میں مودی کا احترام بڑھاہے ، اتنی بڑی جمہوریت کے سربراہ کو یہی کچھ زیب دیتاہے ۔
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close