کھیل

حسن علی نے ملتان سلطانز کے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا تو علی ترین ”دھمکیوں” پر اتر آئے

شارجہ (94نیوز) ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے مابین کھیلے جانے والے پی ایس ایل میچ میں حسن علی کی پرفارمنس نے علی ترین کو دھمکی دینے پر مجبور کردیا۔

میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کی لیکن پشاور زلمی کے سٹار باﺅلر حسن علی نے 4 اوورز میں صرف 17 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو گراؤنڈ سے آؤٹ کردیا۔

 حسن علی کی جانب سے تابڑ توڑ پرفارمنس دکھائی گئی تو ملتان سلطانز کے مالک علی ترین بھی میدان میں آگئے ۔ انہوں نے ٹوئٹر پر باﺅلر کو مخاطب کرتے ہوئے تنبیہہ کی ” حسن علی، تو باز آجا“۔

یہاں یہ بھی واضح ہو کہ علی ترین نے یہ بات مذاق میں کہی ہے ، اس ’دھمکی‘ کو سنگین نہ ہی سمجھا جائے تو بہتر ہے کیونکہ ملتان سلطانز کے مالک اپنی ٹیم کے مخالف پرفارمنس دکھانے والوں کو اسی طرح کے پرمزاح انداز میں داد دیتے ہیں۔ انہوں نے لاہور قلندرز سے میچ ہارنے کے باوجود اے بی ڈویلیئرز سمیت دیگر کھلاڑیوں کی نہ صرف تعریف کی تھی بلکہ اسی طرح کے چٹکلے بھی چھوڑتے رہے تھے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close