Breaking NewsUrdu News

ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا گیا ، نوازشریف کو 10 سال مریم نواز کو 7 سال,کیپٹن صفدر ایک سال قید

اسلام آباد (ویب ڈیسک)احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا کئی گھنٹے کی تاخیر کے بعد فیصلہ سنا دیا ہے جس کے مطابق نوازشریف کو 10 سال قید ، 7 ملین پاونڈ جرمانہ(ایک ارب اٹھائیس کروڑ اور تراسی  لاکھ روپے تقریباً) ،مریم نواز کو 7 سال قید ، دو ملین پاونڈ ( بتیس کروڑ بیس لاکھ چھیاسی ہزار روپے تقریباً) جرمانہ اور کیپٹن صفدر کو اعانت جرم میں ایک سال قید  کی سزا سنائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابقایون فیلڈ ریفرنس کے  فیصلے میں حسین نواز کے ٹی وی انٹرویو، نوازشریف کے قومی اسمبلی اور قوم سے خطاب، جے آئی ٹی رپورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔تحریری فیصلے کے مطابق نوازشریف کو 10سال قید بامشقت اور 8 ملین پاونڈ جرمانہ کیا جاتا ہے، انہیں ایک سال اضافی سزا بھی دی گئی، نوازشریف کو شیڈول ٹو کے تحت مزید ایک سال قید کی سزا دی گئی جس کے تحت ان کو مجموعی طور پر 11سال قید بامشقت سنائی گئی، ان کی دونوں سزائیں ایک ساتھ شروع ہوں گی۔ایوان فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 100 صفحات پر مشتمل ہے جس میں عدالت نے ایوان فیلڈ فیلیٹس بحق سرکار ضبط کرنے کا بھی حکم جاری کر دیا ہے۔احتساب عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد مریم نواز اور کیپٹن صفدر   10 سال کیلیے نااہل ہو گئے ہیں ،

عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے بتایا کہ نیب آرڈیننس میں سزا کے خلاف اپیل کے لیے 10دن رکھے گئے ہیں اس لیے ملزمان کو سزا کے خلاف 10 دن میں اپیل کا حق حاصل ہے۔

اس سے قبل ایون فیلڈ کا چار بار فیصلہ موخر کرنے کے بعد ساڑھے تین بجے فاضل جج کمرہ عدالت میں پہنچے تو میڈیا نمائندوں کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا اور دعویٰ کیاگیا کہ بند کمرے میں فیصلہ سنانا شروع کردیا گیا تاہم اب عدالتی عملے نے تردید کردی اور کہاہے کہ دراصل فیصلہ نہیں سنا رہے بلکہ مشاورت جاری ہے تاہم شام ساڑھے 4 بجے فیصلہ سنایا گیاہے۔

عدالت سے نکالے جانے پر میڈیا کے نمائندوں نے احتجاج شروع کردیا اور موقف اپنایا کہ 9 ماہ تک اوپن ٹرائل ہوا ہے لیکن آج جب اس کا حتمی مرحلہ تھا تو بند کمرے میں فیصلہ سنایا جارہاہے۔ بعدازاں عدالتی عملے نے واضح کیا کہ فیصلہ نہیں سنایا جارہا بلکہ وکلاء اور جج کے درمیان ڈسکشن چل رہی ہے ، عدالتی فیصلہ سناتے وقت میڈیا کو بھی بلا لیاجائے گا، اس وقت تک فیصلہ نہیں سنایا جارہا بلکہ مشاورت ہورہی ہے ، فیصلہ سنانے میں مزید تیس سے چالیس منٹ لگیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button