قومی

حریم شاہ قائم علی شاہ کی کزن ہیں، مفتی عبدالقوی

لاہور (94 نیوز) مفتی عبدالقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹک ٹاک سٹار گرل حریم شاہ سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی کزن ہیں۔

نجی ٹی وی چینل میں بات کرتے ہوئے جب ان کے سامنے ٹک ٹاک سٹار گرل حریم شاہ کی ان کے ساتھ تصاویر کا ذکرکیا گیا تو مفتی عبدالقوی کی جانب سے کہا گیا کہ مجھے لوگوں نے ان کے بارے میں یہی بتایا ہے کہ حریم شا ہ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی کزن ہیں۔ اینکر کی جانب سے دوبار ہ اس بات کی تصدیق کی گئی تو اس پر مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ یہ میں نہیں کہہ رہا، مجھے ایسا لوگوں نے بتایا ہے۔

حریم شاہ کی جانب سے ایک بار دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ انہیں ایک مشن ملا ہوا ہے اور اس کو پورا کرنے کے لئے وہ کسی بھی حد تک جائیں گی۔اسی دوران سٹار گرل کی تصاویر اور ویڈیوز مفتی عبدالقوی کے ساتھ بھی جاری کی گئی تھیں جس کے بعد مفتی عبدالقوی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کیونکہ اس سے قبل مفتی عبدالقوی کو ماڈل گرل قندیل بلوچ کے ساتھ بھی دیکھا گیا تھا جس کے بعد قندیل بلوچ کے قتل کے معاملے پر بھی ان کا نام زیربحث رہا تھا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close