قومی

حاضر سروس میجر کو عمر قید، چیف آف آرمی سٹاف نے سزا کی توثیق کر دی

راولپنڈی (94 نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک حاضر سروس میجر کی عمر قید کی سزا کی توثیق کر دی ہے ۔

فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ حاضر سروس میجر پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام تھا،جو کہ فوجی عدالت میں ثابت ہوگیا عدالت نے میجر کو جرم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی تھی اور میجر کو جیل بھیج دیاتھا۔

اب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  بھی عمر قید کی سزا کی توثیق کر دی ہے ۔ میجر کا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل ہوا تھا ۔ آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ فوج کا احتسابی نظام مضبوط ہے ۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close