قومی

جی سی ویمن یونیورسٹی کا بالآخر مستقل وائس چانسلر مل گئی

ڈاکٹر روبینہ فاروق چئیرپرسن شعبہ کیمسٹری کامسیٹس لاہور کی چئیرپرسن ہیں۔

فیصل آباد (94 نیوز) جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کو بالآخر مستقل وائس چانسلر مل گئی، ڈاکٹر روبینہ فاروق چئیرپرسن شعبہ کیمسٹری کو وائس چانسلر تعینات کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈاکٹر نورین عزیز قریشی کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے مستقل وائس چانسلر تعینات نہیں ہو سکی جس وجہ سے یونیورسٹی میں عارضی وائس چانسلرز تعینات کی جاتی رہی ہیں ۔ تاہم اب ہائیر ایجوکیشن نےڈاکڑ روبینہ فاروق کو چار سال کے لئے مستقل طور پر وائس چانسلر تعینات کردیا ہے ۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔ ڈاکٹر روبینہ فاروق کامسیٹس لاہور میں شعبہ کیمسٹری کی چیئرپرسن رہی ہیں۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close