National

A memorandum of understanding was signed between GC Women's University and Ghazi University

مفاہمت نامے کا مقصد تکنیکی شعبوں میں اشتراک، سیمینار اور کانفرنسوں کے انعقاد کے ذریعے معیاری تحقیق اور تعلیم کو فروغ دینا ہے

Faisalabad (94 news) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی دیگر یونیورسٹیوں کے ساتھ مضبوط تعاون پر یقین رکھتی ہے تاکہ تعلیمی معیار، تحقیقی نظام، طلباء کی ذہنی صلاحیتوں میں نکھار اور معاشرے کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس مقصد کی تکمیل کے لئے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد اور غازی یونیورسٹی، ڈیرہ غازی خان کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے بطور وائس چانسلر جی سی ڈبلیو یو ایف اور پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل (ٹی آئی) نے بطور وائس چانسلر غازی یونیورسٹی مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ دونوں یونیورسٹیوں کے مابین اس مفاہمت نامے کا مقصد دونوں اداروں کے قواعد و ضوابط کے مطابق تکنیکی شعبوں میں اشتراک، سیمینار اور کانفرنسوں کے انعقاد کے ذریعے معیاری تحقیق اور تعلیم کو فروغ دینا اور مستقبل میں بھی اس تعاون کے ذریعے دونوں اداروں کو مستحکم کرنا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button