National

جیو نیوز پر آصف زرداری کا انٹرویو رکوا دیا گیا

Islam Abad (94 news) نجی ٹی وی جیو نیوز پر چلنے والے سابق صدر آصف علی زرداری کے انٹرویو کو رکوادیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے معروف پروگرام کیپٹل ٹاک پر سابق صدر آصف علی زرداری کا انٹرویو کیا جارہا تھا۔ یہ پہلے سے ریکارڈ شدہ پروگرام تھا جو تھوڑی ہی دیر چلا لیکن پھر اسے بند کرادیا گیا۔ پروگرام بند ہونے کے بعد جیو نیوز پر ٹائم پورا کرنے کیلئے یا تو اشتہارات چلائے جارہے ہیں یا خبریں اور مختلف پروگرامز کے پرومو چلا کر وقت پورا کیا جارہا ہے۔

پروگرام کے اینکر حامد میر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ چند منٹ بعد ہی آصف زرداری کا جیو پر چلنے والا انٹرویو رکوادیا گیا اور جن لوگوں نے یہ انٹرویو رکوایا ہے ان میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ سرعام اس کو قبول کرسکیں۔

Hamid Mir

@HamidMirPAK

Interview of Asif Zardari stopped on Geo News within few minutes those who stopped it have no courage to accept publically that they stopped it

حامد میر نے اپنے ناظرین سے معذرت کی اور کہا کہ وہ بہت جلد اس حوالے سے تفصیلات منظر عام پر لے آئیں گے لیکن ناظرین کیلئے یہ سمجھنا مشکل نہیں ہوگا کہ انٹرویو کس نے رکوایا ہے، ’ ہم ایک آزاد ملک میں نہیں رہ رہے۔‘

Hamid Mir

@HamidMirPAK

I can only say sorry to my viewers that an interview was started and stopped on Geo New I will share the details soon but it’s easy to understand who stopped it?We are not living in a free country

حامد میر نے کہا کہ جیسے ہی جیو نیوز پر یہ اعلان کیا گیا کہ آج کا کیپٹل ٹاک نشر نہیں کیا جائے گا تو انہیں دنیا بھر سے فون کالز موصول ہونا شروع ہوگئی ہیں اور لوگ وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حامد میر نے کہا کہ ہمیں دشمنوں کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ریاست خود پاکستان کو بدنام کر رہی ہے۔

View image on Twitter

Hamid Mir

@HamidMirPAK

Geo News announced that interview of Asif Zardari will not be aired it was started at 8:03 and stopped within few minutes I am getting calls from all over the world people asking what happened?State of Pakistan giving bad name to this country we don’t need enemies

سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ اس میں غلط ہی کیا ہے کہ انہوں نے سابق صدر آصف زرداری سے کچھ سوالات کیے اور انہوں نے اس کے جوابات دیے، کیا آصف زرداری سابق ترجمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان احسان اللہ احسان سے بڑے مجرم ہیں؟ حامد میر نے بتایا کہ احسان اللہ احسان نے آفیشل کسٹڈی کے دوران انٹرویو دیا تھا جبکہ آصف زرداری کا انٹرویو پارلیمنٹ ہاﺅس میں کیا گیا ہے۔

Embedded video

Hamid Mir

@HamidMirPAK

What’s wrong in it?I asked some questions to ex President of Pakistan Asif Ali Zardari he responded?Is he bigger criminal than Ehsanullah Ehsan former spokesman of TTP?Remember Ehsanullah Ehsan gave interview from official custody I interviewed Asif Zardari in Parliament House

More

Related news

Leave a Reply

Close