National

جہانگیر ترین کی منی ٹریل48 ارب، جرمانہ ڈیڑھ ارب؟

Lahore (94 news) معروف تجزیہ کار عمران یعقوب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کو ڈیڑھ ارب روپے کا جرمانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران یعقوب نے دعویٰ کیا کہ جہانگیر ترین نے یورپ میں ایک ٹرسٹ بنا رکھا ہے جس کے اکاؤنٹ میں 30 ملین امریکی ڈالر موجود تھے۔ یہ پاکستانی حساب سے 48 ارب روپے بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے جہانگیر ترین سے ان پیسوں کی منی ٹریل مانگی گئی تھی جو انہوں نے فراہم نہیں کی۔ اس کی وجہ سے ایف بی آر نے فیصلہ کیا ہے کہ جہانگیر ترین کو ڈیڑھ ارب روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close