National

Jahangir Tareen, Aleem Khan's aim was to take advantage, Imran Khan

Islam Abad (94 news) سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے پرانے ساتھیوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان کا مقصد اقتدار میں آ کر فائدہ اٹھانا تھا۔

ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا ہے کہ سوائے ایک دو چینلز کے حکومت نے میڈیا پر پورا کنٹرول کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ قوم تب تباہ ہوتی ہے جب چھوٹے چور پکڑ لیں اور بڑے کو چھوڑ دیں، علیم خان مجھ سے توقع کرتے تھے کہ میں ان کی زمین لیگل کرا دوں۔

عمران خان نے کہا کہ علیم خان راوی پر 3 سو ایکڑ زمین خرید کر لیگل کرانا چاہتے تھے، وہاں سے علیم خان اور میرے درمیان دوریاں پیدا ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کا مسئلہ چینی بحران تھا، جس پر کمیشن بھی بنایا، اداروں میں کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والے بیٹھے ہیں۔

سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہمارے اداروں میں وہ لوگ بیٹھے ہیں جو ان کا ساتھ دیتے ہیں، اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے ہم کوئی قانون سازی نہیں کر سکتے تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں اکثریت ملے گی تو ہی اقتدار میں آؤں گا۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا کو اب پاکستان میں جی حضوری کرنے والے مل گئے، امریکا کی جنگ میں ہمارے 80 ہزار لوگ مارے گئے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button