قومی

جھنگ: ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) حکومتِ پنجاب کے احکامات کے مطابق ضلع جھنگ میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب کا انعقاد محکمہ لائیوسٹاک جھنگ میں کیا گیا جہاں ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔ایڈیشنل کمشنر جھنگ عامر محمود،ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر،ڈاکٹر محمد عبدالجبار ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک جھنگ،ڈاکٹر محمد سیف اللہ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک جھنگ نے خصوصی شرکت کی۔ضلع بھر کے ویٹرنری آفیسرز اور پیرا ویٹرنری سٹاف کی بڑی تعداد نے شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور سو سے زائد پودے لگائے اور ماحول دوستی کے اس قومی مقصد کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔شجرکاری مہم کا مقصد ضلع جھنگ کو سرسبز،ماحول کو بہتر بنانا اور آنے والی نسلوں کے لئے صحت مند فضا فراہم کرنا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button