قومی

جھنگ پولیس کی کارروائی،قتل کیس میں ملوث 4اشتہاری سمیت چوری ،ڈکیتی کرنے والا گینگ گرفتار

ملزمان سے 5موٹرسائیکل،2لاکھ 50ہزار روپے،1کلاشنکوف ،2موٹر سایئکل برآمد

جھنگ (آصف منور سے) ڈی پی او جھنگ عطاء الرحمن کی ہدایت پرڈی ایس پی سیف اللہ بھٹی کی سرپرستی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس میں اخلاق احمد SI انچارج ہومی سائیڈ سٹی،چوہدری حاکم علی SHOتھانہ کوتوالی ،مبشر احمد ASIانچارج چوکی علی آباد،ظفر عباس SI چوکی ملہوآنہ موڑجھنگ نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو بھائیوں کے قتل میں ملوث 4خطرناک اشتہاریوں کو کڑی محنت کے بعد ملک کے دور دراز علاقوں سے گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے اشتہاری جن میں کاشف عرف کالی کرنٹ ،ریاض ولد اللہ یار ،عالم شیراور ذوالفقارشامل ہیں جن کے قبضہ سے پولیس نے 1کلاشنکوف ،2عدد ہنڈا موٹر سایئکل 125،رائفل 44بور،آلہ قتل برآمد کر لیا ہے جبکہ دوسری طرف ظفر عباس SIنے چوکی ملہوآنہ موڑ سے پارکو کی پائپ لائن سے تیل چوری کرنے والے گروہ کو بھی گرفتار کر کے پابند سلاسل ہے ۔چوری ڈکیتی کے 5مقدمات میں پولیس نے 2لاکھ 50ہزار روپے نقدی موٹر سائیکلز بھی برآمد کر لئے ہیں ۔DSPسیف اللہ بھٹی نے 94 نیوز جھنگ سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جھنگ شہرکو جرائم سے پاک کرنا اور جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔جھنگ پولیس چوروں ،ڈکیتوں ،منشیات فروشوں کے خلاف اپنا کریک ڈاؤن جاری رکھے گی اور ضلع جھنگ میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں اپنا اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button