تقریبات/سیمینارز

جھنگ میں قطر چیریٹی کے زیر اہتمام مستحق افراد میں گوشت کی تقسیم

این جی اوز سے ملکر انسانی خدمات کرتے رہیں گے، اظہر عباس عادل

جھنگ (94 نیوز) قطر چیریٹی کے زیر اہتمام مختلف مقامات محکمہ سوشل ویلفیئر، موضع باغ، بیلہ جبانہ میں عید الاضحیٰ کے موقع پر960 مستحق، نادار، غریب، معذور، بیوگان، اقلیتی افراد میں گوشت کے پیکٹ تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل، قطر چیئرٹی کے پراجیکٹ منیجر ساجد ندیم بخاری، جاوید اقبال، احسن علی، اقصی ایوب، شکیلہ پروین، انجینئر علی حسن، ساجد اکبراور ممبر ضلعی کمیٹی انسانی حقوق جھنگ نے گوشت تقسیم کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال اظہر عباس عادل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر چیئرٹی ہر سال غریب اور مستحق افراد میں راشن بیگز،گوشت وغیرہ تقسیم کرتی ہے جس سے کمزور طبقات کو مدد ملتی ہے اس سال بھی عید الاضحیٰ کے موقع پر قطر چیئرٹی نے 960 مستحق، نادار، بیوگان، معذور اور اقلیتی افراد میں گوشت تقسیم کیا ہے جس پر قطر چیئرٹی خراج تحسین کی مستحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر این جی اوز کے ساتھ ملکر ہمیشہ انسانی خدمات کے پروگرامز میں اپنا حصہ ڈالتا رہے گا تاکہ پسماندہ اور کمزور طبقات کی مدد کی جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button