قومی

پیٹرول مہنگا، فواد چوہدری اونٹ پر سوار ہوگئے

لاہور (94 نیوز) پاکستان کے سیاست دانوں کے ڈرامے بہت ہی مشہور ہوتے جا رہے ہیں، پیپلز پارٹی کے دور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوران شہباز شریف وزیر اعلیٰ تھے تو مینار پاکستان چوک میں احتجاج کے طور پر بیٹھتے اور ہاتھ والے پننکھے کیساتھ خوب ہوا لیتے۔ اسی طرح اب شہباز شریف وزیراعظم ہیں تو بجلی کو لوڈشیڈنگ عروج پر پہنچ چکی ہے۔ اور پٹرول کی قیمیت بھی آسمانوں کو چھو رہی ہے۔ پٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر وہ اونٹ پر سوار ہوکر لوگوں کو دکھا رہے ہیں کہ پٹرول کتنا مہنگا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پیٹرول مہنگا ہونے پر اونٹ پر سفر کرنا شروع کردیا۔

فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں بھائیوں کو اونٹ کی سواری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بڑا ہجوم فواد چوہدری اور اُن کے بھائی فراز چوہدری کی اونٹ پرسوار ہوئے دیکھنے کے لیے موجود ہے۔

فراز چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’کنیال روڈ (جہلم) کے افتتاح کے موقع پر فواد صاحب کے ساتھ ، اونٹوں پر سواری کی‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ ’کسے پتا تھا کہ حکومت پیٹرول کو اتنا مہنگا کر دے گی کہ اونٹوں پر سواری گاڑی پر سفر سے زیادہ اچھی لگنے لگے گی‘۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد سے پیٹرول 24 اور ڈیزل 59 روپے لیٹر مہنگا مل رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button