قومی

جھنگ روڈ موٹر مارکیٹ مسمار ہونے والی دکانیں تجاوزات ہیں، ترجمان واسا

فیصل آباد (94 نیوز) واسا فیصل آباد کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ جھنگ روڈ فیصل آباد موٹر مارکیٹ کے قریب مسمار ہونے والی چند دکانیں تجاوزات ہیں۔ جو سالہا سال قبل موٹر مارکیٹ سے ڈسپوزل اسٹیشن تک واسا کی 54 انچ ڈایا کی سیوریج لائن کے اوپر ناجائز تعمیر کی گئی تھیں جن کو گرانے کے لئے واسا نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ اور دکانداروں کو نوٹس جاری کردیا تھا۔ عاسا ترجمان کا کہنا تھا کہ موٹر امرکیٹ سے ڈسپوزل اسٹیشن تک واسا کی ڈسپوزل لائن دہائیوں پہلے ڈالی گئی تھی، اس وقت نہ کوئی دکان تعمیر کی گئی تھی نہ کسی کو منظوری دی گئی تھی تاہم بعد میں یہ دکانیں  تجاوزات کرکے تعمیر کی گئیں۔ تجوازت ختم کرنے کے لئے واسا کی جانب سے پہلے ہی ضلعی انتظامیہ کو سفارش کی جا چکی ہے تاکہ سیوریج لائن کو ٹوٹ پھوٹ سے بچایا جا سکے اور موسم برسات سے پہلے ڈی سلٹنگ کو ممکن بنایا جاسکے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close