قومی

پٹرولنگ پولیس کی کارروائی اسلحہ اور منشیات برآمد

فیصل آباد (94 نیوز) پٹرولنگ پولیس پل کاہنہ کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم سے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد کر لیں پٹرولنگ پوسٹ پل پڑوپیاں نے چوری شدہ بکری اور پٹرولنگ پوسٹ پینسرہ نے شراب برآمد کر لی۔ دیگر پٹرولنگ پوسٹ ہائے فیصل آباد کی جانب سے13جعلی و سبز نمبر پلیٹس لگا کر گومنے والے افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس پل کاہنہ فیصل آباد کے سب انسپکٹر محمد نوید اسلم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دورانِ گشت مشکوک شخص کو قابو کر لیا تلاشی لینے پر ملزم کی چادر میں چھبائی ہوئی کلاشنکوف اور گولیاں برآمد کرلیں ملزم نے اپنا نام محمد ریحان ولد علی احمد بتایا ہے جس کے خلاف تھانہ ڈجکوٹ میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے پٹرولنگ پوسٹ پینسرہ کے ساجد محمود ASIنے ملزم الطاف حسین سے 10لیٹر شراب جبکہ پٹرولنگ پوسٹ پل پڑوپیاں کے جاوید ASIنے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے غریب محنت کش کی چور ی شدہ بکری برآمد کرکے ملزمان کو حوالات منتقل کر دیا۔ پٹرولنگ پولیس فیصل آباد کی دیگر ٹیمز نے نے جعلی و غیر قانونی نمبر پلیٹس لگا کر گھومنے والے 13افراد کے خلاف اور 05تیز رفتاری اور جان لیوا ڈرائیونگ کرنے والے افراد کے خلاف مقدمات کا اندارج کردیا۔ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن چوہدری فاروق احمد ہندل نے فیصل آباد کی پٹرولنگ ٹیمز کو سراہتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کالے شیشے اور نیلی بتی لگا کر گھومنے والے افراد کے خلاف بھی بلا تفریق کاروائی شروع کی جائے اور ہائی ویز پر عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button